لندن: (دنیا نیوز) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے تگڑے معرکے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ عالمی مقابلوں میں کینگروز کو سات میں سے چار میچ جیت کر برتری حاصل ہے۔ دوسری طرف فیورٹ انگلینڈ کو ہرا کر قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
تفصیلات کے مطقبق مشن ورلڈ کپ کے سلسلے میں شاہینوں نے ٹاؤنٹن میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ قومی ٹیم نے کیچنگ پریکٹس اور فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔
شاہینوں کا 12 جون کو ٹاؤنٹن میں مضبوط آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا۔ عالمی مقابلوں میں پاکستان کے خلاف کینگروز کا پلڑا بھاری ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 7 میچز میں سے 4 اور پاکستان 3 میں فاتح رہی۔