لندن: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جا رہا ہے، ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں اتر گئیں۔ بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کوہلی الیون کی بیٹنگ جاری ہے. عالمی مقابلوں میں کینگروز گھر کے شیروں کو گیارہ میں سے آٹھ بار ہرا چکے ہیں۔
میگا ایونٹ کا بڑا ٹاکرا، ورلڈ کپ میں آج بھارت کا آسٹریلیا سے سامنا اوول کے میدان میں ہو رہا ہے، بھارت نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈین اوپنرز روہیت شرما اور شیکھر دھون گراونڈ میں آئے اور 19 ویں اوور کے اختتام تک 100 رنز کی شراکت داری میں 44 اور 53 سکور باالترتیب بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم عالمی کپ میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کو ہرا چکی ہے۔
بھارت نے واحد میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ ورلڈکپ مقابلوں میں گھر کے شیروں کے خلاف آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے، گیارہ میں سے آٹھ بار کینگروز نے میدان مارا، صرف تین میں کوہلی الیون فاتح رہی۔