لیڈز: (دنیا نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ جاری ہے تو دوسری جانب سٹیڈیم کے باہر افغان ٹیم کے سپورٹرز نے پاکستانی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد افغانی شائقین سٹیڈیم میں بھی مشتعل ہو گئے اور ہاتھا پائی کی۔ انتظامیہ نے جھگڑا کرنے والے افغانی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
دوسری طرف سٹیڈیم کے باہر بڑی تعداد میں افغان تماشائی موجود ہیں، ٹکٹ نہ ہونے کے باعث باہر رہ کر پاکستانی تماشائیوں سے جھگڑے کر رہے ہیں۔