افغانستان کیخلاف کامیابی سے پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن

Last Updated On 30 June,2019 09:13 am

لندن: (دنیا نیوز) افغانستان کے خلاف کامیابی سے پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی، قومی ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف فتح اور انگلش ٹیم کی ایک میچ میں ہار شاہینوں کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔ ٹاپ فور میں گرین شرٹس کا بھارت سے ٹاکرا بھی ممکن ہے۔

لیڈز میں افغان ٹیم کے خلاف پاکستان کی جیت، سرفراز الیون نے 9 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ کے ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی جس سے سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

اب شاہینوں کو صرف بنگلہ دیش کے خلاف فتح درکار ہے، ساتھ ساتھ دو میچوں میں سے انگلینڈ کی ایک ہار کا بھی انتظار ہے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم ٹاپ فور میں جگہ بنا چکی، کیویز کا سیمی فائنل کھیلنا بھی یقینی ہے۔

بھارت کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن ہے اور پاکستان کی ٹاپ فور تک رسائی پر روایتی حریفوں کے درمیان سیمی فائنل کھیلے جانے کا امکان ہے۔