مانچسٹر: انسولین کولڈ کیس رکھنے پر وسیم اکرم کو روک لیا گیا

Last Updated On 23 July,2019 11:04 pm

لندن: (ویب ڈیسک) مانچسٹر ائیر پورٹ پر سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو انسولین کولڈ کیس رکھنے پر روک لیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق مانچسٹر ایئر پورٹ پر پاکستانی سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو انسولین کولڈ کیس رکھنے پر روک لیا گیا ہے، سابق کپتان نے واقع کو شرمناک قرار دیا ہے۔

 

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ برسوں سے شوگر کے مریض ہیں اور انسولین کیساتھ پوری دنیا میں سفر کرتے ہیں، مانچسٹر ائیرپورٹ پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب لوگوں کے سامنے انسولین کولڈ کیس سے نکال کر پلاسٹک بیگ میں ڈال دی گئی۔

سابق کپتان کہتے ہیں کہ عملے نے ایسا برا سلوک کیا جیسے وہ کوئی ممنوعہ چیز لے کر جا رہے ہوں۔ سوئنگ کے سلطان شوگر کے ساتھ کئی برس انٹرنیشنل کرکٹ بھی کھیلتے رہے ہیں۔
 

 

Advertisement