کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کرکٹ کے لیے موسم کلیئر ہو گیا، آج پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں پریکٹس کریں گی اور کل سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلا جائے گا، کھلاڑی پرعزم ہیں، پرستار پرجوش ہو گئے۔
شہر قائد میں بارشوں کے بعد اب کرکٹ کی بہار، موسم کلیئر، نیشنل سٹیڈیم بھی خشک ہو گیا، آج پاک لنکن ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔ دوپہر دو بجے مہمان کھلاڑی پریکٹس کریں گے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس میں مصروف نظر آئیں گے۔
شام چھ بجے قومی شاہین میدان میں اتریں گے، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیر نگرانی کھلاڑی تیاریاں کریں گے، مصنوعی روشنیوں میں قومی ستارے جگمائیں گے، بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا، بولرز رفتار اور دھار میں نکھار پیدا کریں گے۔ پریکٹس سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے نمائندہ کی میڈیا ٹاک بھی شیڈول ہے،
موسمی خرابی کے باعث ایک روز تاخیر کا شکار دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا، مزید بارش نہ ہوئی تو چھکے چوکوں کی برسات ہو گی، وکٹوں کی بھی جھڑی لگے گی۔
شیڈول کے مطابق پیر کو ڈھائی بجے ٹاس جبکہ تین بجے میچ شروع ہو گا۔