کراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک کی نااہلی کے سبب کراچی کے علاقے رضویہ کے قریب عثمانیہ سوسائٹی میں بجلی کے کھمبے میں آگ لگ گئی جس سے ایک موٹر سائیکل جل گئی۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
کراچی میں کے الیکٹرک کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا، رضویہ کے قریب عثمانیہ سوسائٹی میں بجلی کے کھمبے میں آگ لگ جانے کے بعد عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا جبکہ کسٹمر افسر تسلی دینے میں مصروف رہے۔ 2 بار کمپلین کے باوجود کے الیکٹرک کا عملہ موقع پر نہ پہنچا۔
علاقه مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ آگ لگنے کے باعث مسلسل تار جھڑ کر نیچے گر نے سے ایک موٹر سائکل جل گئی۔