لاہور: ( روزنامہ دنیا) اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ میں نے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی ہے اور شوبز کو مکمل طو رپر خیر باد کہنے کی خبروں میں قطعا کوئی صداقت نہیں۔
ایک انٹرویو میں صوبیہ خان نے بتایا کہ میں اپنے شوہر کے پاس آسٹریلیا جا رہی ہوں جہاں دو سے تین ماہ قیام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں دوبارہ کب واپسی ہو گی اس بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن اسے مکمل خیر باد کہنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے صوبیہ خان کے شوہر عثمان قادر کرکٹ کھیلنے کیلئے آسٹریلیا میں قیام پذیر ہیں۔