لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جو گرین شرٹس کیلئے اس اعتبار سے تاریخی موقع ہے کہ انہیں پہلی مرتبہ قذافی سٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ پاکستانی ٹیم کو صف اول کی آل راؤنڈر ندا ڈار کی خدمات حاصل نہیں ہیں جبکہ سابق کپتان ثنا میر بھی آج سیریز کے افتتاحی میچ میں شرکت سے محروم رہیں گی جس کے سبب کچھ نئی پلیئرز کو آزمانے کا موقع مل جائیگا۔