پہلا ون ڈے: پاکستان نے بنگلا دیش ویمن ٹیم کو 29 رنز سے ہرا دیا

Last Updated On 02 November,2019 04:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی سیریز ہرانے کے بعد پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ مہمان ٹیم کو گرین شرٹس نے 29 رنز سے پچھاڑ دیا۔

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغازناہیدہ خان اور سدرہ امین نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، اس دوران چند خوبصورت شارٹس بھی گراؤنڈ کے چاروں اطراف کھیلیں۔ سدرہ امین نے 67 گیندوں پر 27 رنز کی باری کھیلی اور فہیما خاتون کی گیند پر بولڈ ہو گئیں۔

جویریہ خان کی اننگز دو رنز تک محدود رہی اور ناہیدہ اختر کی گیند پر پویلین لوٹ گئی، بسمہ معروف اور ناہیدہ خان نے سکور کو آگے بڑھایا، 70 رنز کے قریب کی پارٹنر شپ بنائی، اس پارٹنر شپ کا اختتام جہان آرام عالم نے کیا، جب بسمہ معروف 43 گیندوں پر 39 رنز بنا کر کریز چھوڑ گئیں۔

ناہیدہ خان نے 97 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار باری کھیلی، اس باری میں انہوں نے 7 چوکے لگائے اور ناہیدہ اختر کی گیند پر رومانہ احمد کو کیچ دے بیٹھیں۔ عالیہ ریاض 37، ثناء میر 2، سدرہ نواز 10، ڈیانا بیگ 1، سعدیہ اقبال 1 اور ناشرہ سندھو نے 2 رنز بنائے۔

گرین شرٹس نے 48.5 اوورز میں 215 رنز بنائے۔ جہان آرام عالم نے تین، پانا گھوش، ناہیدہ اختر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، سلمیٰ خاتون ، فہمیدہ خاتون کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مرشدہ خاتون اور شرمین اختر نے کیا، 5 کے مجموعی سکور پر مرشدہ خاتون 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، شرمین اختر 20،سنجیدہ اسلام 0 اور فرجانہ حق 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ رومانہ احمد 28 رنز کی اننگز کھیلی سکیں۔

بنگلا دیش کی طرف سے نگار سلطانہ نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور 77 گیندوں پر 58 رنز بنا کر سکور کو آگے بڑھایا تاہم ثناء میر کی گیند پر سدرہ امین کو کیچ دے بیٹھیں۔ دیگر بیٹسویمن قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکیں۔ مہمان ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

 

پاکستان کی طرف سے ثناء میر نے 3، ڈیانا بیگ، سعدیہ اقبال اور ناشرہ سندھو نے .22 شکار کیے۔ میچ میں بہترین پرفارمنس دکھانے پر ناہیدہ خاتون کو پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔