شادی کی رات پاکستان اور آسٹریلیا میچ دلہا دلہن پر غالب

Last Updated On 06 November,2019 05:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں شائقین کرکٹ سے بہت زیادہ وابستگی رکھتے ہیں اور کرکٹ میچز دیکھنے کے لیے اکثر اوقات اپنے شیڈولڈ میں ردو بدول کر دیتے ہیں، اسی طرح کی ایک دلچسپ خبر اس وقت سامنے آئی جب پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ جاری تھا تو امریکا میں موجود ایک پاکستانی جوڑے نے اپنی شادی کی پہلی رات نہ صرف میچ دیکھا بلکہ تصویر آئی سی سی کو پیغام کے ساتھ بھیج دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک ٹویٹ کی جو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، یہ تصویر ایک حسن تسلیم نامی پاکستانی نوجوان کی ہے جس نے نئی نویلی دلہن کے ساتھ پوری گردن گھما کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ دیکھا۔

حسن تسلیم نے ان لمحات کی تصویر بنائی اور آئی سی سی کو ارسال کر دی جبکہ اسکے ساتھ پیغام بھی بھیجا جس میں دولہے کا کہناتھا کہ ہیلو ، میں کرکٹ کا بہت بڑا فین ہونے کے ناطے تصویر بھیجنا چاہتاہوں جو کہ گزشتہ ہفتے میری شادی میں بنائی گئی تھی۔

 

دنیا بھر میں متعدد رسومات ہوتی ہیں، تاہم ایشیائی روایات میں سے ایک یہ روایت بھی ہے کہ شادی کی تقریب کے بعد دلہن کو چھوٹی چھوٹی رسومات کیلئے گھر لایا جاتا ہے جہاں عزیزو اقارب جمع ہوتے ہیں اور دلہن کا استقبال کیا جاتاہے۔

حسن تسلیم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں اپنے واقع گھر میں آدھی رات کو پہنچے تو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ جاری تھا، مجھے شمالی امریکا میں رہتے ہوئے کئی سال بیت گئے ہیں اور میں پاکستان کو کھیلتا دیکھنے کیلئے ہر طرح سے وقت نکال لیتا ہوں اور راتوں کو بھی جاگتا ہوں یہاں تک کہ یہ میری شادی کی رات تھی لیکن میں نے کھیل کو مس نہیں کیا۔