تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے بنگلا دیشی 16 کرکٹ ٹیم کو ہرا دیا

Last Updated On 08 November,2019 08:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے شکست دیکر 3 میچز پر مشتمل سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔

کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں بنگلا دیش انڈر 16 کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز پر آؤٹ ہو گئی، کپتان نعیم احمد نے 45 رنز بنائے، جواب میں میزبان ٹیم نے 23.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔

میچ آفیشلز نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے فتح یاب قرار دیا۔ بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کی دونوں اننگز 31.31 اوورز تک محدود کی گئی تھی۔

بنگلا دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 2 کے ابتدائی سکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد مہمان ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان نعیم احمد 45 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ مہمان ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے علی اسفند نے تین جبکہ احمد خان، اسماعیل اور محمد شہزاد نے دو دو وکیٹں حاصل کیں۔

166 رنز کے تعاقب میں محمد شہزاد اور علی حسن پر مشتمل اوپنگ جوڑی نے میزبان ٹیم کو 61 رنز کا آغاز فراہم کیا، عباس علی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد رضوان محمود اور محمد وقاص نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑی 34.34 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

قومی ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تت گرین شرٹس نے 7 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔