لاہور: (علی مصطفیٰ) نوجوان باؤلر نسیم شاہ کی باؤلنگ کے آسٹریلیا میں خوب چرچے ہونے لگے، قومی فاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن کو دیکھنے کے بعد انہیں مستقبل کا شین بانڈ قرار دیا جانے لگا۔
قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی والدہ چند روز قبل انتقال کر گئی تھی جس کے بعد امکان تھا کہ وہ واپس آ جائیں گے تاہم آسٹریلیا سے پاکستان تک راستے کی طوالت کے باعث وہ پاکستان واپس نہ آ سکے اور والدہ کے جنازے میں شرکت نہ کر سکے۔ قومی ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے انہیں وہاں روک لیا گیا۔ آج انہوں نے میچ کے دوران باؤلنگ کی جس کو دیکھتے ہی آسٹریلیا میں انکی باؤلنگ کے چرچے ہونے لگے۔
Smoke!
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 13, 2019
16-year-old Naseem Shah impressed with his serious pace against the Australia A top order. #AUSAvPAK pic.twitter.com/tHx9XEK9BS
ٹور میچ کے دوران آسٹریلیا اے کے خلاف دوسری اننگز میں فاسٹ باؤلر نے حریف کھلاڑی ہیرس کو شاندار گیند پر ٹھکانے لگایا، باؤنسر گیند ہیرس کے ہاتھ کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر عابد علی کے ہاتھوں میں چلی گئی جس کے بعد آسٹریلیا میں انہیں مستقبل کا شین بانڈ قرار دیا جانے لگا۔
Naseem Shah says he s been told his action is similar to that of former NZ quick Shane Bond.#AUSAvPAK pic.twitter.com/PCKQ7jHWId
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 13, 2019
کرکٹ آسٹریلیا نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پٹیاں باندھ کر آج میچ کھیلا۔
Naseem gets a well-deserved wicket with a searing short ball!
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 13, 2019
Watch #AusAvPAK: https://t.co/fej6gSpsJZ pic.twitter.com/DbFS0qO30F
قومی ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بھی قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے، ہم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز انہیں کھلا سکتے ہیں کیونکہ نسیم شاہ کی گیندوں میں پیس اور باؤنس دونوں موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہو گا۔ اگر نسیم شاہ کو ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کا موقع دیا گیا تو وہ پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا میں ٹیسٹ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔
وہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے نویں کم عمر ترین اور پہلے 16 سالہ کرکٹر ہوں گے۔
نسیم شاہ سے قبل پاکستان کے محمد عامر نے 2010-2009 میں 18 برس سے کم عمر میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کے مطابق نسیم شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں رفتار بڑھانے اور سوئنگ پر کام کر رہا ہوں، یقین ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔
Put down at first slip!
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 13, 2019
Naseem Shah is bowling beautifully in Perth.
Watch #AusAvPAK: https://t.co/fej6gSpsJZ pic.twitter.com/Kh4iipZ4e1
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے اہم دورے کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے والے 16 سالہ دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بولر نسیم شاہ نے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز ستمبر 2018 میں لاہور میں زرعی ترقیاتی بینک اور لاہور بلیوز کے درمیاں کھیلے جانے والے میچ سے کیا۔
انہوں نے فرسٹ کلاس کیریئر کے اب تک کھیلے جانے والے پانچ میچوں میں 318 رنز دے کر 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ نسیم شاہ کی ایک اننگز میں بہترین بولنگ 59 رنز کے عوض چھ وکٹیں جبکہ میچ میں بہترین بولنگ 64 رنز کے عوض سات وکٹیں ہے۔