لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے اثاثے چھپانے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کرکٹر کو 17 کروڑ روپے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جواب جمع کرانے کیلیے محمد حفیظ خود ایف بی آر افس پہنچ گئے، چیف کمشنر آر ٹی او ٹو احمد شجاع خان سے ملاقات کی اور جواب جمع کرا دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق کرکٹرز کی طرف سے ایف بی آر سے اثاثے چھپانے کے معاملے پر محمد حفیظ جواب جمع کرانے ایف بی آر آفس پہنچے اور چیف کمشنر آر ٹی او ٹو احمد شجاع خان سے ملاقات کی اور اپنا جواب جمع کرا دیا۔
یاد رہے کہ کرکٹر محمد حفیظ نے جواب جمع کرانے کیلئے دو بار مہلت مانگی تھی۔ ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کو 7 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی ۔اس سے قبل ایف بی آر نے محمد حفیظ کو 28 نومبر تک مہلت دی تھی۔
ایف بی آر نے اثاثے چھپانے کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ کے اثاثے زیادہ مگر ایف بی آر سے چھپائے تھے۔ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کا گزشتہ پانچ سال آڈٹ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حفیظ کا انکم ٹیکس سال 2014 سے لیکر 2018 تک آڈٹ کیا جا رہا ہے، ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کیں تھیں۔ انہوں نے تقریبا 17 کروڑ روپے سے زائد اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے تھے۔
محمد حفیظ کو ایف بی آر کی جانب سے سات دسمبر تک کی مہلت دی گئی تھی جبکہ کرکٹر محمد حفیظ خود اپنا جواب کرانے کیلیے پہنچے، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں ہر سال ٹیکس گوشوارے باقاعدگی کے ساتھ بروقت جمع کراتا ہوں۔ مجھ پر جو الزام لگایا گیا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ میں ایف بی آر افسران سے ملا ہوں اور اپنا موقف انکے سامنے بیان کیا ہے۔
کرکٹر محمد حفیظ کو 17 کروڑ روپے کے اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس پر محمد حفیظ نے جواب جمع کرا دیا۔