لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں شرمناک شکست کے بعد ہر کوئی ٹیم پر تنقید کر رہا ہے، ٹیم کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں دورے کے دوران ناکام رہی، اس دوران وفاقی وزیر علی زیدی سابق کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آ گئے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے دورے آسٹریلیا کے لیے حیران کن طور پر وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کر دیا گیا تھا جس کے بعد ہر کوئی اس فیصلے پر تنقید کر رہا تھا۔ اس تنقید میں اب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سامنے آئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو ٹی ٹونٹی میں ایک عرصے تک نمبر ون رکھنے والے سرفراز کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ وقار یونس پسند نہیں کرتے۔
Groupings in teams is common but it is kept under under wraps & the leadership at PCB should address the issues at a much earlier stage. Sadly, this time they have come out in the open at the cost of Pakistan’s performance. It is time to take some tough decisions at all levels
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 2, 2019
He beat the Indians 2ice in an ICC event & has been the most successful captain for Pakistan in recent years! Every1 smelt something fishy when @SarfarazA_54 was dropped by Misbah/Waqar duo who’s disliking of him is known to all. Their liking/disliking has cost Pakistan dearly.
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 2, 2019
I opted to stay quiet earlier as the team had already been selected & was on its way to Australia. But in all honesty, what the heck was PCB thinking dropping @SarfarazA_54 from the team? He single handedly lead us to be the number 1 team in T-20 plus won us the champions trophy
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 2, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مرحلے وار ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا جارہی تھی میں اسی وجہ سے خاموش رہا یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ جس نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی چیمپئن بنایا اُسے کرکٹ بورڈ نے ٹیم سے ڈراپ کیوں کردیا؟۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرفرازکی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر چیمپئنزٹرافی جیتی وہ پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک تھے مگر مصباح اور وقار کی جوڑی نے عہدہ سنبھالتے ہی سرفراز کو ڈراپ کردیا۔ سرفرازکےڈراپ ہونے پر ہرکوئی کہہ رہا ہے دال میں کچھ کالاہے، مصباح اور وقار یونس دونوں سرفرازکو ناپسندکرتے ہیں اور اُن کی پسند نا پسند کی بھاری قیمت پاکستان کو ادا کرنا پڑی۔
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیموں میں گروپ بندی عام ہے مگر اس پر پردہ ڈال کر رکھا جاتا ہے، کرکٹ بورڈ کی قیادت کو بہت پہلے گروپ بندی روکنی چاہیے تھی مگر افسوس کے اب گروپ بندی شکست سے آشکار ہو گئی۔
وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ اب وقت ہے کہ ہر سطح پر کڑے اقدامات کیے جائیں اور کرکٹ کو ایک بار پھر سے بہتر بنایا جائے۔