لاہور قلندرز نے سہیل اختر پر کپتانی کی بھاری ذمہ داری ڈال دی

Last Updated On 07 December,2019 09:01 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز نے سہیل اختر پر کپتانی کی بھاری ذمہ داری ڈال دی۔

پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے سہیل اختر نے لاہور قلندرز کو اپنی قیادت میں ابوظہبی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں چیمپئن بنوایا تھا تاہم محمد حفیظ کی موجودگی میں سہیل اختر کو کپتان بنانے پر مبصرین حیران ہیں۔

دوسری طرف کراچی کنگز کی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے بابر اعظم کو کپتان مقرر نہیں کیا گیا بلکہ کپتانی کیلئے عماد وسیم پر اعتماد کیا گیا ہے البتہ بابر اعظم ان کے نائب ہوں گے۔
 

Advertisement