کراچی: (دنیا نیوز) دس سال بعد پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے پر فواد عالم سری لنکا کیخلاف دوسو فیصد پرفارم کرنے کے لئے پر عزم ہوگئے، کہتے ہیں کہ قومی ٹیم میں واپسی پر خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔
ٹیسٹ ٹیم میں واپسی، فواد عالم، سری لنکا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کے لئے پرعزم، نیشنل اسٹیڈیم میں فواد عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دس سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی، خوشی اتنی ہے بیان نہیں کرسکتا۔
فواد عالم نے کہا کہ ٹیم میں واپسی پر گھر والے بھی بہت خوش ہیں اب ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہونا ہے، فواد عالم کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹنگ اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی چندرپال سے موازنہ کیا گیا۔