اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کی افریقی ممالک میں بحری سفارتکاری جاری، دو جہازوں معاون اور اصلت کا نائیجیریا کا دورہ، میڈیکل کمیپ میں ہزاروں افراد کو علاج کی سہولت دی گئی
ترجمان پاک بحریہ کے دو جہازوں معاون اور اصلت نے نائیجیریا کا دورہ کیا، میزبان بحریہ نے پاک بحریہ جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں نے لاگوس میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کمیپ میں ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔
نائیجیرین عوام نے پاک بحریہ کے خیرسگالی اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور نائیجرین عوام نے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس دورے میں مشن کمانڈر نے نائیجیرین حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشن کمانڈر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھی بات کی، کمانڈر نے کشمیریوں کی حالت زار سے نائیجیرین حکام کو آگاہ کیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نےمشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ اور دوطرفہ بحری تعاون بڑھانے اور انسانی ہمدردی کے جذبے کیلئے تعاون ہے۔