راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں 11 دسمبر کو کھیلے جا رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں جاوید میانداد اور بندولا ورنا پورا بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔
پی سی بی نے دونوں ملکوں کے سابق کپتانوں کو ٹیسٹ میچ میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔ خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلی بار مارچ 1982ء کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں۔
اس میچ میں پاکستان کی قیادت جاوید میانداد اور سری لنکا کی کپتانی بندولا ورنا پورا نے کی۔ دونوں ٹیموں کے سابق کپتان 10 دسمبر کو سیریز کی ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ دعوت نامہ قبول کرنے پر میں دونوں سابق کپتانوں کا مشکور ہوں، ہم ان کی خدمات کے معترف ہیں۔ 11 دسمبر قومی کرکٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ اس روز جاوید میانداد اور بندولا ورنا پورا بھی ہمارے ساتھ موجود ہوں گے۔
#DidYouKnow Bandula Warnapura and Javed Miandad were opposite captains in the first-ever Test between the two countries at NSK in March 1982. Pakistan had won that Test by 204 runs after scoring 396 and 301-4d. Sri Lanka scored 344 and 149.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 8, 2019
MORE: https://t.co/1EdTS5JBwr #PAKvSL pic.twitter.com/32WQkKWaBA