لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 11 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔
11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی مںی میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے، جبکہ رچرڈ کیٹل برو اور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے، رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
19 دسمبر سے 23 دسمبر تک جاری رہنے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کر کیا گیا ہے، جبکہ بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
مائیکل گف اور جوئیل ولسن اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز میں بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔