لاہور: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے دوران سری لنکا کے خلاف پاکستانی سیمرز چھائے رہے، موسم کی خرابی کے باعث میچ 68.1 اوورز تک محدود رہا جس میں مہمان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنا کا فیصلہ کیا، کپتان کرورتنے اور فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ شروع کی تاہم شروع سے ہی پاکستانی سیمرز کی شاندار باؤلنگ اور موسم کے باعث لنکن ٹیم کچھوے کی چال کی طرح بیٹنگ کرنے لگی۔
Pakistan Test Cap number 239 and 240 #PAKvSL LIVE: https://t.co/JAGU7scu7p + @TheRealPCB_Live https://t.co/L9ZLuyDK3U pic.twitter.com/q46oFKwuBh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 11, 2019
کرورتنے اور فرنینڈو کے درمیان 96 رنز کی پارٹنر شپ کا اختتام شاہین شاہ آفریدی نے کیا، حریف کپتان 110 گیندوں پر 59 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر کی شاندار گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ فرنینڈو کی اننگز کا خاتمہ نسیم شاہ نے کیا، جنہوں نے شاندار لینتھ پر باؤلنگ کی جس پر مہمان بیٹسمین غلطی کر بیٹھے اور سلپ پر حارث سہیل نے زبردست کیچ تھاما۔ اس وقت مجموعی سکور پر 109 تھا۔
Stumps Day One!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 11, 2019
202-5https://t.co/ac6hb9Vi0n pic.twitter.com/fkojVMZO9S
کوشال مینڈس اور سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے اس دوران سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عثمان شنواری کی شاندار گیند پر بیٹسمین غلطی کر بیٹھے اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دیدیا۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔ محمد عباس نے دنیش چندیمل کو دلفریب گیند پر بولڈ کر دیا۔ بیٹسمین نے اس وقت 2 رنز بنائے تھے۔
اینجلو میتھیوز کی اننگز کا خاتمہ 189 کے مجموعی سکور پر ہوا، باہر جاتی گیند کو چھیڑ خانی مہنگی پڑ گئی جس کے بعد گیند بلے کو چھوتی ہوئی سلپ پر کھڑے اسد شفیق کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ بیٹسمین نے 77 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی۔
Fans favourite!#PAKvSL #JavedMiandad pic.twitter.com/yv5TNHBYPf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 11, 2019
دھنینجایا ڈی سلوا اس دوران مزاحمت کرتے نظر آئے اور سست انداز میں بیٹنگ کی، کھیل کے اختتام پر انہوں نے 77 گیندوں پر 38 رنز جبکہ ان کے ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین ڈیکویلا 13 گیندوں پر 11 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
موسم کی خرابی کے باعث پورے دن کا کھیل 68.1 اوورز تک محدود رہا، مہمان ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی طرف سے نسیم شاہ نے دو جبکہ عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
FIRST TEST WICKET ON HOME SOIL!#PAKvSL @iShaheenAfridi https://t.co/UYSCl12FKm pic.twitter.com/JyIjypMhNC
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 11, 2019
پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اوپنر عابد علی اور فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا، باؤلنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری جبکہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے عابد علی کو ٹیسٹ کیپ دی۔
میچ کے پہلے روز سابق لیجنڈز پلیئر جاوید میانداد توجہ کا مرکز رہے اور شائقین کا حوصلہ بڑھاتے رہے انہوں نے ملٹری کیپ پہنی ہوئی تھی۔
Chairman PCB presents a token of gratitude to the former Sri Lanka and Pakistan captains, Bandula Warnapura and Javed Miandad.#PAKvSL pic.twitter.com/SnpapFTaqB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 11, 2019