کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، ٹریننگ سیشنز کے بعد دونوں کوچ مصباح الحق اور مکی آرتھر نے اپنے پلان بتا دئیے۔
تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو گئی، پاک لنکن کرکٹ ستارے روشنیاں بکھیرنے لگے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ تیاریوں کے لیے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ایکشن میں نظر آئے۔
Batsmen hit the nets in Karachi.#PAKvSL pic.twitter.com/x2Hq9x0Mqf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2019
کھلاڑی سخت سیکورٹی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے جوہر دکھائے، گگلی ماسٹر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جو پریکٹس کرتے بھی نظر آئے۔ فزیکل ٹریننگ میں بھی خوب حصہ لیا۔
پریکٹس سیشنز کے بعد دونوں ٹیموں کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور مکی آرتھر نے اپنی اپنی ورکنگ اور پلاننگ بتائی۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم گزشتہ دس سال سے ٹیسٹ ٹیم میں نہیں آئے، ضرورت پڑی تو کھلائیں گے۔
Fielding drills#PAKvSL pic.twitter.com/ccjmqw57r4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2019
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق سے جب پلیئنگ الیون میں فواد عالم کی شمولیت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فواد عالم پچھلے 10 سال سے ٹیسٹ ٹیم میں نہیں آیا، فواد عالم کی ضروت پڑی تو کھلائیں گے۔
@OfficialSLC training session at the NSK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2019
The second #PAKvSL Test starts on Thursday. pic.twitter.com/fFjGooWLjw
یاد رہے کہ فواد عالم کو شدید دباؤ کے باعث 10 برس بعد ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہیں راولپنڈی ٹیسٹ میں موقع نہیں دیا گیا۔
دوسری طرف سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں فاسٹ باؤلرعثمان خان شنواری کی شمولیت کا امکان نہیں ہے۔ فاسٹ باؤلر انفیکشن اور بخارکا شکار ہیں، سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے مقامی ہوٹل میں قائم ہسپتال میں داخل عثمان شنواری کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو ضروری ادویات تجویز کی گئیں اورمکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔
Pakistan and @OfficialSLC teams training session at the National Stadium Karachi.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2019
The second #PAKvSL Test starts on Thursday. pic.twitter.com/D6cPdDiWWW
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر عثمان شنواری پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ قوی امکان ہے کہ ان کی جگہ سپنر یاسر شاہ کو کھلایا جائے گا۔
Pacemen in action!#PAKvSL pic.twitter.com/NAM2rNETtG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2019
پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں سیریز کے دوسرے اور آخری پانچ روزہ امتحان کے لیے 19 دسمبر سے مدمقابل ہوں گی، اس سے پہلے بارش سے متاثرہ راولپنڈی ٹیسٹ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
#PAKvSL @ImamUlHaq12 @AbidAli_Real pic.twitter.com/DZGySCJE81
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2019
Pakistan team training session at the NSK.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2019
The second #PAKvSL Test starts on Thursday. pic.twitter.com/pIxQopiqqJ