اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران یوں تو بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالا ہوا ہے تاہم فراغت کے لمحات میں مہمان ٹیم کے پلیئرز شاپنگ کرنے پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دو ٹویٹس کی گئیں۔ ان ٹویٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لنکن ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فراغت کے لمحات میں شاپنگ مال پہنچ گئے جہاں انہیں شاپنگ کی۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاپنگ مال میں خریداری کی تو اس دوران شائقین کی بڑی تعداد مہمان کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوانا آ گئے اور خوب تصاویر بنوائیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے ۔
اس دوران مہمان ٹیم کے کپتان کرونارتنے کا کہنا تھا کہ آج شہر میں گھوم کر ہمیں بہت اچھا لگا ہے۔
There was no cricket today but they did entertain fans today!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2019
Sri Lanka team visit a mall in Islamabad and meet fans.#PAKvSL @OfficialSLC pic.twitter.com/AoxevRupzn
پی سی بی کی طرف سے ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی شائقین کے ساتھ گھل مل گئے، کپتان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بیٹسمین نروشن ڈیکولا بھی نظر آ رہے ہیں۔
Pakistan team go out for dinner on the eve of the final day of the first #PAKvSL Test. pic.twitter.com/faiWiUrA1v
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2019
دوسری طرف ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے پلیئرز بھی اسلام آباد میں سیر و تفریح کر رہے ہیں، اس دوران قومی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل میں کھانا کھا رہے ہیں۔
ٹیم کے ساتھ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی ساتھ ہیں۔ کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، عمران خان سینئر، عابد علی، محمد عباس، نسیم شاہ فواد عالم ، شان مسعود و دیگر موجود تھے۔