دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ختم ہونے کے بعد نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی میں بادشاہت برقرار ہے جبکہ بیٹنگ میں بابر اعظم تاحال سرفہرست ہیں۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جاری کردہ نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان سرفہرست ہیں جہاں اس کے نمبر 270 ہیں، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جو گرین شرٹس سے صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے 269 رنز پر براجمان ہیں۔
تیسرے نمبر پر انگلینڈ ہے جس کے 265 پوائنٹس ہیں، ساؤتھ افریقا 262 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ روایتی حریف بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے باوجود پانچویں نمبر 258 پوائنٹس کیساتھ موجود ہے۔
دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلا دیش نویں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
KL Rahul
— ICC (@ICC) December 12, 2019
Virat Kohli
After their performances against West Indies, the Indian duo have risen in the @MRFWorldwide ICC T20I Rankings for batting.
Updated rankings https://t.co/EdMBslOYFe pic.twitter.com/90fnJGtksp
بیٹسمینوں میں قومی ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم سرفہرست ہیں، جبکہ کینگروز کپتان ارون فنچ دوسرے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی تیسری پوزیشن ہے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرکولن منرو چوتھے، بھارتی لوکیش راہول چھٹے، روہت شرما نویں اورکپتان ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
دوسری طرف باﺅلرز کی فہرست میں افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں مجیب الرحمن دوسرے، مچل سینٹر تیسرے، عماد وسیم چوتھے،کینگروز ایڈم زمپا پانچویں جبکہ قومی سپنر شاداب خان آٹھویں پوزیشن پرموجود ہیں۔
آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی سب سے آگے ہیں، گلین میکسیویل دوسرے، زمبابوے کے سین ولیمز جبکہ کوئی پاکستانی اس فہرست میں موجود نہیں۔