انقرہ: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی، جو ایک مرتبہ ایونٹ جیت چکی ہے، کہ چیئر مین جاوید آفریدی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران ترک صدر کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے بتایا کہ ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ جنیوا میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران ان کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی جس پر ترک صدر نے خوشی کا اظہار کیا۔
With profound pleasure presented customised jersey to the Honorable President Mr. @RTErdogan. Knowing importance of the moment we look forward to exchanging sports diplomacy between both Pakistan & Turkey.@Refugees pic.twitter.com/9P0NigHBWJ
— Javed Afridi (@JAfridi10) December 17, 2019
جاوید آفریدی نے طیب اردوان کو زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی اور ترکی کی نیشنل کرکٹ کونسل کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں اور کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ترکی کے 2 کرکٹرز گوہان گوتک اور مہمت آدین بھی پشاور زلمی سکواڈ کے ہمراہ موجود تھے۔