کراچی: (روزنامہ دنیا) قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹوں کے حصول پر بہت خوش ہیں کیونکہ ماضی قریب میں انہوں نے دو مرتبہ چار، چار وکٹیں حاصل کیں اور یہ ان کا اس فارمیٹ میں پانچ وکٹوں کا پہلا کارنامہ ہے جسے وہ خود بھی سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے محمد عباس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی اچھی باؤلنگ کی وجہ سے حریف بیٹسمینوں پر دباؤ پڑا جس کی وجہ سے انہیں بھی سپورٹ ملی لیکن اس بڑی کامیابی کی اصل وجہ یہ تھی کہ انہوں نے پلاننگ کے مطابق درست ایریاز میں باؤلنگ کی اور لائن اور لینتھ کو برقرار رکھا۔