معیاری پچز بنانے کی تیاریاں، برطانوی ماہر پاکستان پہنچ گئے

Last Updated On 04 January,2020 05:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں معیاری پچز بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس کے لیے برطانوی ماہر پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کرکٹ کی بحالی کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے معیاری پچز بنانے کا پلان سامنے آیا ہے اس کے لیے برطانوی ماہر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، برطانوی ماہر کیوریٹر اینڈی اٹکنسن پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

برطانوی ماہر اینڈی ایکٹنسن آئی سی سی کے پیچ کنسلٹنٹ بھی ہے، غیر ملکی کیوریٹر آج صبح کراچی پہنچے۔
برطانوی کیوریٹر نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پچز کا معائنہ کیا اور مقامی کیوریٹر سے ملاقات کی۔

بر طانوی کیوریٹر پاکستان سینٹرز میں پچز کا جائزہ لیکر رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایسی پچز تیار کی جائیں گی جس کے بعد پاکستان کو بیرون ملک بیٹنگ باؤلنگ میں مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔