ٹیم کو جیت کی ڈگر پر لانے کیلئے مصباح الحق کو فیصلوں پر ڈٹے رہنا ہو گا: معین خان

Last Updated On 03 February,2020 05:02 pm

ملتان: (دنیا نیوز) سابق قومی کرکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو جیت کی ڈگر پر لانے کے لیے مصباح الحق کو اپنے فیصلوں پر ڈٹے رہنا ہو گا، اقبال قاسم کرکٹ بورڈ میں ایک نیا اور خوبصورت اضافہ ہیں جس سے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی

ملتان میں ٹالرنس لیگ کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اپنے فیصلے پر قائم نہیں رہتے، اکثر محسوس کیا جاتا ہے کہ وہ جو فیصلے کرتے ہیں جن کا اعلان کرتے ہیں وہ ان سے ہٹ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو جیت کی ڈگر پر لانے کے لیے ضروری ہے، مصباح الحق جو فیصلے کرے اس پر ڈٹے رہیں تاکہ کارکردگی میں تسلسل آ جائے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اقبال قاسم کرکٹ بورڈ کے لیے بہترین ثابت ہوں گے اگر کرکٹ بورڈ نے ان کے مشوروں پر عمل کیا تو یقینا قومی ٹیم کو کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

معین خان کا کہنا تھا کہ ٹالرنس لیگ کے انعقاد سے معاشرے میں برداشت امن پیدا کرنے میں مدد ملے گی، یہ ایسا پلیٹ فارم مؤثر آئے گا جہاں پر تمام مکتبہ فکر کے افراد اکٹھے ہوکر نہ صرف کھیل کو پروموٹ کریں گے بلکہ معاشرے میں برداشت رواداری کو بھی فروغ دیں گے۔
 

Advertisement