محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا

Last Updated On 11 February,2020 10:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ پر مشکوک باؤلنگ ایکشن کی پابندی اٹھالی ہے۔ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کے بعد محمد حفیظ لاہور قلندرز کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں باؤلنگ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

گزشتہ سال 30 اگست کو کاؤنٹی کرکٹ میچ کے دوران ان کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ای سی بی نے محمد حفیظ کی کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

انگلش بورڈ نے رواں سال جنوری میں محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لمز میں قائم انڈیپنڈنٹ بائیومکینک لیب سے کرایا تھا، جو آئی سی سی کی منظور شدہ لیب ہے۔
 

Advertisement