پاکستان کی اوّلین ٹیسٹ ٹیم کے رکن وقار حسن انتقال کر گئے

Last Updated On 10 February,2020 04:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) 1982ء میں چیف سلیکٹر رہنے والے اور پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے رکن وقار حسن کراچی میں انتقال کر گئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹروقارحسن 1932ء میں امرتسر بھارت میں پیدا ہوئے، انھوں نے 21 ٹیسٹ میں ایک ہزار 71 رنز بنائے، مرحوم نے 1952 میں بھارت کیخلاف ڈیبیو کیا ۔

وقار حسن نے پاکستان کے لئے ایک سینچری اور 6 نصف سینچری سکور کیں، مرحوم 1982-83ء تک چیف سیلکٹر بھی رہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کی کل بعد نماز ظہر نماز جنازہ مسجد شاہین ڈیفینس فیز 6 میں ادا کی جائیگی جبکہ تدفین بدھ کے روز ڈیفینس فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔
 

Advertisement