کرونا وائرس کا خوف، انگلینڈ کے کرکٹرز کو دورہ سری لنکا میں ہاتھ ملانے سے روک دیا

Last Updated On 03 March,2020 11:17 am

کولمبو: (دنیا نیوز) کرونا وائرس کے خوف کے سبب انگلینڈ کرکٹ بورڈ بھی پریشان ہو گیا، انگلینڈ کے کرکٹرز کو دورہ سری لنکا میں ہاتھ ملانے سے روک دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا سے پہلے کھلاڑیوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی ہاتھ ملانے کے بجائے "مکے سے مکا " ملائیں۔

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 19مارچ سے شروع ہو گی۔ سری لنکا میں اب تک کرونا وائرس کا ایک کنفرم کیس سامنے آ چکا ہے۔