لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں سمندری طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب سے دریا کا بند ٹوٹ گیا۔ ملک بھر میں 300 سے زیادہ وارننگز جاری کی جا چکی ہیں، اب تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔
برطانیہ میں طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کی سطح بلند ہو چکی ہے۔ سمندری طوفان ڈینس سے آنے والے سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ پورے برطانیہ میں سیلاب کی 300 سے زائد وارننگز جاری کی جا چکی ہیں۔
اسکاٹ لینڈ میں ایک کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، تاہم کار میں موجود 2 افراد کو بچا لیا گیا، حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ لوگ سفر سے گریز کریں۔ ورسسٹر شائر میں ایک 55 سالہ شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق مرنے والے کی کار سیلاب میں بہہ گئی تھی۔