لاہور: (دنیا نیوز) کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء سے باہر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کے شکار عامر یامین کی جگہ وقاص مقصود کو کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پی ایس ایل 2020سے باہر ہوگئے ہیں۔
انجری کا شکار29 سالہ عامر یامین (گولڈ) کے ایم آر آئی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پی ایس ایل 2020 میں آلراؤنڈر عامر یامین نے کراچی کنگز کی جانب سے تین میچوں میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں اس دوران وہ کسی بھی میچ میں بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔
متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے32 سالہ وقاص مقصود کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔