لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے سماعت کی درخواست نہیں کی جس کے بعد پی سی بی نےعمر اکمل کا معاملہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین کے سپرد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، پی سی بی نے عمر اکمل کے معاملے کو ڈسپلنری پینل کے سپرد کردیا۔
PCB refers Umar Akmal matter to Disciplinary Panel Chairmanhttps://t.co/lTyAaAXpOR pic.twitter.com/4dl6ZUZe0F
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 9, 2020
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج فضل میراں ہوں گے، چیئرمین ڈسپلنری پینل نوٹس آف چارج میں جرائم کی تصدیق کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔ ڈسپلنری پینل کا فیصلہ آنے تک پی سی بی معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمراکمل کا کرپشن کی پیشکش کا اعتراف،3سال کی پابندی کا امکان
یہ آرٹیکل کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔
عمر اکمل نے دی گئی مہلت میں اپنا جواب پی سی بی کو جمع کروا دیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل طے شدہ سزا پر اصرار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈکےتحت معطل کیاگیا تھا اورانکوائری مکمل ہونے تک وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لےسکتے۔
عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے تاہم معطلی کے بعد انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیا گیا۔