لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کی طرف سے ملنے والا پش اپس کا چیلنج پورا کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔
جہاں کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہاں پر عالمی کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ ہو رہے ہیں یا ملتوی ہو رہے ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چند میچز بھی اس مہلک وباء کے باعث ملتوی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ بیٹسمین شان مسعود نے سرفراز احمد کا پش اپس کا چیلنج پورا کر دیا
دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے ملتوی یا منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جہاں پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔
فراغت کے لمحات میں پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو چیلنج کرنے لگے ہیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر حسن علی نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کا گھر پر موجود چیلنج پورا کیا۔
Challenge accepted, done and dusted. Top job @RealHa55an pic.twitter.com/Q9B89pPGON
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 2, 2020
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے اظہر علی کا پش اپس کا چیلنج پورا کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی اپنا چیلنج پورا کرنے کے بعد فوری طور پر سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرتے ہیں اور چیلنج پورا کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کرنے والے شاداب خان اور پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو چیلنج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے بعد سرفراز احمد نے اظہر علی کا پش اپس کا چیلنج پورا کر دیا
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شان مسعود نے چیلنج پورا کرنے کے بعد اپنے ہاتھ سینیٹائزر سے صاف کیے اور اپنا چیلنج پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ، شعیب ملک اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو دیدیا۔
واضح رہے کہ سب سے پہلے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو پش اپس کا چیلنج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کا سرفراز احمد، ٹام بینٹن، وہاب ریاض و دیگر کھلاڑیوں کو پش اپس کا چیلنج
وہاب ریاض کی طرف سے ملنے والے چیلنج کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں اظہر علی نے چیلنج پورا کرتے ہوئے سابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، سینئر پلیئر اسد شفیق، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، رنز مشین بابر اعظم اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بینٹن کو نئے انداز میں پش اپس کا چیلنج دیدیا۔
دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اظہر بھائی آپ کا چیلنج قبول کر لیا ہے،
یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض کا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو 50 اٹھک بیٹھک کا چیلنج
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم نے پش اپس لگا کر ٹیسٹ ٹیم کے قائد اظہر علی کا چیلنج پورا کر دیا اور چیلنج کو آگے کھلاڑیوں کو دیا تھا۔
دریں اثناء قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے گزشتہ روز اظہر علی کی طرف سے دیئے گئے پش اپس کا چیلنج پورا کر دیا اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بینٹن، شان مسعود اور حسن علی کو پش اپس کا چیلنج دیا تھا۔
اس سے قبل چھوٹی عمر میں بڑے بڑوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے باؤلر نسیم شاہ نے کورونا وائرس کے باعث گھر پر مصروفیت ڈھونڈ لی ہیں، ابھرتے ہوئے کرکٹر کی پکوڑے اور چکن کڑاہی بنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔