لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر ٹیسٹ بیٹسمین شان مسعود نے ٹیسٹ بیٹسمین سرفراز احمد کی طرف سے ملنے والا پش اپس کا چیلنج پورا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے بعد سرفراز احمد نے اظہر علی کا پش اپس کا چیلنج پورا کر دیا
جہاں کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہاں پر عالمی کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ ہو رہے ہیں یا ملتوی ہو رہے ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چند میچز بھی اس مہلک وباء کے باعث ملتوی ہو گئے تھے۔
دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے ملتوی یا منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جہاں پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے اظہر علی کا پش اپس کا چیلنج پورا کر دیا
فراغت کے لمحات میں پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو چیلنج کرنے لگے ہیں، وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی طرف سے ملنے والے پش اپس کے چیلنج کو ٹیسٹ بیٹسمین شان مسعود نے پورا کر دیا۔
That was some Shandaar effort. Well done @shani_official! The challenge moves on. pic.twitter.com/UiFVTkartd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 1, 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شان مسعود نے چیلنج پورا کرنے کے بعد اپنے ہاتھ سینیٹائزر سے صاف کیے اور اپنا چیلنج پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ، شعیب ملک اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو دیدیا۔
واضح رہے کہ سب سے پہلے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو پش اپس کا چیلنج کیا تھا۔
To @AzharAli_ bhai, we’ve all seen you do push ups, but now I challenge you to do some squats! 50 to do in total and make sure they re done properly
— Wahab Riaz (@WahabViki) March 26, 2020
Lets go!!!
And please mention who you challenge next!#LockDownLife #Isolation #Fitness pic.twitter.com/Z4ypW7F9IZ
وہاب ریاض کی طرف سے ملنے والے چیلنج کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں اظہر علی نے چیلنج پورا کرتے ہوئے سابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، سینئر پلیئر اسد شفیق، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، رنز مشین بابر اعظم اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بینٹن کو نئے انداز میں پش اپس کا چیلنج دیدیا۔
The captain @AzharAli_ has aced the pushup challenge! Let s see how his nominees respond. #StayHomeSafe pic.twitter.com/Kj0qdfJwZ4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 30, 2020
یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض کا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو 50 اٹھک بیٹھک کا چیلنج
دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اظہر بھائی آپ کا چیلنج قبول کر لیا ہے،
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم نے پش اپس لگا کر ٹیسٹ ٹیم کے قائد اظہر علی کا چیلنج پورا کر دیا اور چیلنج کو آگے کھلاڑیوں کو دیا تھا۔
Here is a response to the Test captain from our T20I captain. Over to @babarazam258 s nominees now! pic.twitter.com/nzb7UAS17H
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 30, 2020
دریں اثناء قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے گزشتہ روز اظہر علی کی طرف سے دیئے گئے پش اپس کا چیلنج پورا کر دیا اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بینٹن، شان مسعود اور حسن علی کو پش اپس کا چیلنج دیدیا۔
Sarfaraz accepts Azhar Ali s challenge and here is his response. Over to @SarfarazA_54 s nominees now! pic.twitter.com/V5wodOM9zx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 31, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل چھوٹی عمر میں بڑے بڑوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے باؤلر نسیم شاہ نے کورونا وائرس کے باعث گھر پر مصروفیت ڈھونڈ لی ہیں، ابھرتے ہوئے کرکٹر کی پکوڑے اور چکن کڑاہی بنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔