لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین عابد علی کے چچا زاد بھائی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور یہ خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔ اس وقت دو سو سے زائد ممالک یہ وباء پھیل چکی ہے۔
ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم ایک افسوسناک خبر آئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین عابد علی کے کزن کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے لکھا کہ چچا زاد بھائی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں،
My cousin sultan shakoor very close to my heart died today due to Corona virus. May Almighty Allah bless him and give him highest place in JANNAH. Please recite soorah fateha and soorah ikhals 3times. Jazak Allah pic.twitter.com/CZQmpQwr9B
— Abid Ali (@AbidAli_Real) April 16, 2020
اوپننگ بیٹسمین نے مداحوں سے اپنے چچا زاد بھائی کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی۔
ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر جنازے میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے، ان کی فیملی پر یہ مشکل وقت ہے اللہ سے دعا ہے کہ پوری دنیا کو اس وبا سے نجات مل جائے۔