سید فخر امام کا بطور چئیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی استعفیٰ قبول

Last Updated On 16 April,2020 05:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سید فخر امام کا بطور چئیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی استعفیٰ قبول کر لیا۔ شہریار آفریدی کو ممبر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ استعفے کا اطلاق 15 اپریل 2020ء سے ہوگا۔ سید فخر امام نے بطور وفاقی وزیر اپنی نامزدگی کے بعد چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے عہدہ سے استعفی دیا۔

سپکر قومی اسمبلی نے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی میں سید فخر امام کی جگہ بطور رکن شامل کیا ہے۔ شہریار آفریدی کا بطور ممبر پارلیمانی کشمیر کمیٹی سرکلر قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے آج جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی کو چئیرمین کشمیر کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے جس کی منظوری وزیراعظم نے دے دی ہے۔