انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا

Last Updated On 16 April,2020 04:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں دس پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے جس کے بعد رواں ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں دس پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 166 روپے 88 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جس کے بعد امریکی ڈالر 167 روپے پر مستحکم رہا۔