لاہور: (دنیا نیوز) معروف کرکٹر ڈیرن سیمی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ڈیرن سیمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ طیارہ حادثہ پر پاکستانیوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ مشکل وقت میں آپ سب کے ساتھ ہوں اور جن لوگوں کی جان گئی ان کے لیے دعاگو ہوں۔
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور مینٹور ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے۔ حادثہ میں جاں بحق لوگوں کی کی فیملیز اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔