ورلڈ کپ کے فاتح پاکستانی کپتان عمران خان کیلئے ایک اور اعزاز

Last Updated On 27 May,2020 08:38 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) ورلڈ کپ 92 کے فاتح پاکستانی کپتان عمران خان کو ایک اور اعزاز مل گیا جو آسٹریلین کرکٹ رائٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منتخب ریسٹ آف دی ورلڈ الیون کے کپتان مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ رائٹرز ایسوسی ایشن نے دو تصوراتی ٹیمیں منتخب کی ہیں جس میں سے ایک ریسٹ آف دی ورلڈ کا کپتان عمران خان کو بنایا گیا جو الیون میں شامل واحد پاکستانی کرکٹر ہیں اور ان کیساتھ گورڈن گرینج، سنیل گواسکر، ویوین رچرڈز، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، کمار سنگاکارا، ڈیل سٹین، میلکم مارشل، کرٹلی امبروز اور مرلی دھرن کو رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلین الیون کے کپتان ایلن بارڈر منتخب ہوئے، جن کیساتھ جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، سٹیو سمتھ، گریگ چیپل، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، پیٹ کمنز، ڈینس للی اور گلین میک گرا شامل ہیں۔