ثقلین مشتاق کے لیے پی سی بی میں "ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ" کا نیا عہدہ متعارف

Last Updated On 27 May,2020 08:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) آف اسپن ورائٹی "دوسرا کے موجد" ثقلین مشتاق کے لیے پی سی بی میں "ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ" کا نیا عہدہ متعارف کرا دیا گیا، یکم جون سے بورڈ دفاتر کھلنے پر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی پی سی بی سے منسلک ہو گئے، "دوسرا کے موجد" کے لیے بورڈ میں نیا عہدہ "ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ" متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی منظوری چیئرمین احسان مانی نے دے دی ہے، تینتالیس سالہ ثقلین مشتاق اب پیر سے کھلنے والے بورڈ کے دفاتر کھلنے پر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

انچاس ٹیسٹ اور ایک سو انہتر ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ثقلین مشتاق پاکستان سمیت انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
 

Advertisement