لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی نے دوبارہ پریکٹس شروع کر دی ہے۔ کہتے ہیں محنت کر رہا ہوں کارکردگی کی بنیاد پر جلد ٹیم میں واپس آؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین آصف علی نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے، آصف علی نے سوشل ڈیسٹنس (سماجی فاصلے) کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر کی چھت پر پریکٹس شروع کردی۔ حالیہ ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ میں آصف علی کا فٹنس لیول عمدہ قرار پایا۔
آصف علی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں انتہائی احتیاط کے ساتھ پریکٹس شروع کی۔ ہمیں خود بھی محفوظ رہنا ہے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔ محنت کررہا ہوں کارکردگی کی بنیاد پر جلد ٹیم میں واپس آوں گا۔