لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اسد شفیق کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فنڈریزنگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسد شفیق کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایک دوست نے بتایا ہے کہ ان کے نام سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عطیات جمع کرنے کیلئے بیٹ فروخت کیے جارہے ہیں جس میں لوگ حصہ بھی لے رہے ہیں۔
Please note Asad Shafiq does not have any Instagram account. Please listen to his message on the account asking for charity and donations in his name. pic.twitter.com/SV1prr5HHq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 16, 2020
ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ ان کا انسٹا گرام پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی فنڈ ریزنگ مہم چلا رہے ہیں اس لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ نہ لیں۔