بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی عزت کرتا ہوں لیکن خوفزدہ بالکل نہیں: نسیم شاہ

Last Updated On 02 June,2020 07:14 pm

لاہور : (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا سامنا (باؤلنگ) کرنے کے لیے بیتاب ہوں، کوہلی کی عزت کرتا ہوں لیکن ان سے خوفزدہ نہیں۔

خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہمیشہ بہت خاص نوعیت کا ہوتا ہے اور معلوم ہے کہ ان میچز سے کھلاڑی ہیرو یا ولن بن سکتے ہیں۔

بات جاری رکھتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ اب چونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے بہت کم ہوتے ہیں اس لئے یہ اور بھی خاص ہوتے ہیں۔ جب بھی موقع ملا میں بھارت کے خلاف کھیلنے کے لئے تیار رہوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے، سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے ویرات کوہلی کا احترام کرتا ہوں لیکن ان سے خوفزدہ نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن یہی آپ کو اپنے کھیل کو بہتر کرنا ہوتا ہے۔ امید ہے کہ بھارت کے خلاف اچھی باؤلنگ کر پاؤں گا، جب بھی موقع ملے گا میں اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گا۔

انٹرویو میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران ٹیم میں شمولیت کسی خواب سے کم نہیں تھی، میں نے اپنی ملک کی نمائندگی کم عمری میں کی۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا خاندان والوں نے ہمیشہ مجھے سخت محنت کش تاکید کی، میرے آبائی علاقے کے قریب قریب کوئی گراؤنڈ نہیں تھا، اس کے باوجود سخت محنت کی، شروع میں میرے گھر والے ماننے کے لیے تیار نہیں تھے تاہم بعد میں بڑی مشکل سے مانے اور میں نے لاہور میں پڑاؤ ڈالا۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھ کہ ملکی نمائندگی کروں گا، اپنی فٹنس پر سخت محنت کر رہا ہوں۔

وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی سے موازنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں اور نسیم شاہ ابھی کرکٹ شروع کی ہے، ’’ڈبلیوز‘‘ لیجنڈز باؤلر تھے، ہم دونوں ان سابق سینئرز سے باؤلنگ سیکھ رہے ہیں۔

وقار یونس سے متعلق پوچھے ایک سوال کے جواب میں فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ میرے سمیت نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں، میں ان کی کوچنگ میں سخت محنت کر رہا ہوں،

یاد رہے کہ17سالہ پاکستانی باؤلر نسیم شاہ نے پچھلے سال انٹرنیشنل میں قدم رکھا تھا۔ نسیم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سب کو اپنی رفتار اور بال سوئنگ کی مہارتوں کا دیوانہ بنالیا۔

واضح رہے کہ نسیم چند ماہ قبل راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ میچ میں ہیٹ ٹرک سکور کرنے والے کم عمر ترین باؤلر ہیں۔