محمد عامر نے مکی آرتھر کو مصباح الحق سے بڑا کوچ قرار دیدیا

Last Updated On 24 June,2020 12:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فاسٹ بولر محمد عامر نے مکی آرتھر کو مصباح الحق سے بڑا کوچ قرار دیدیا۔ کہتے ہیں کوچنگ میں مکی آرتھر اور مصباح الحق کے درمیان موازنہ کرنا بیوقوفی ہے، تنقید کرنے والوں کا برا نہیں مانتا۔

فاسٹ بالر محمد عامر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کا مقصد اپنے کریئرکو لمبا کرنا چاہتا تھا۔ اگرایسا نہ کرتا تو ایک سال میں کرکٹ ختم ہو جاتی۔ تین سال مسلسل کرکٹ کھیلنے سے اسپیڈ اور سوئنگ بھی بہت فرق پڑا۔

محمد عامر نے مکی آرتھر کو مصباح الحق سے بہتر کوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوچنگ میں مکی سے ان کا موازنہ کرنا بے وقوفی ہے، انہوں نے سنیٹرل کنٹریکٹ پر بھی بات کی۔ فاسٹ بالر نے مزید کہا کہ2018 میں پورے سال انجری میں کرکٹ کھیلی، ورلڈ کپ میں شولڈر انجری تھی۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل چھ گولیاں کھا کر میدان میں اترا تھا۔