ووسٹر: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ کوکابورا گیند جلد خراب ہو جاتی تھی اور اسے چمکانے میں بھی تھوڑی دقت پیش آتی تھی لیکن ڈیوک بال جلد خراب نہیں ہوتی اور میں اسے اپنے کنٹرول کے مطابق استعمال کرتا ہوں۔
محمد عباس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ کنڈیشنز فاسٹ بولنگ کے لئے سازگار ہیں، آسمان پر بادل موجود ہیں اور تیز ہوا بھی چل رہی ہے، 3ماہ کے طویل وقفہ کے بعد پریکٹس میچ کھیلنے کا موقع ملا، اس کا بھرپور انداز میں لطف اٹھا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں جو احتیاطی تدابیر وضع کی گئی ہیں ان پر مکمل طور پر عمل کر رہے ہیں۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچ میں بھی ان چیزوں کا خیال رکھا، گیند پر تھوک کا استعمال نہیں کیا، سویٹر وغیرہ بھی امپائر کو نہیں پکڑائے، جشن منانے کا طور طریقہ بھی بدل گیا۔