انگلینڈ سیریز تیاریاں، پریکٹس میچ میں ٹیم وائٹس نے تین وکٹ پر ایک سو آٹھ رنز بنا لیے

Last Updated On 26 July,2020 10:28 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں جاری پریکٹس میچ میں ٹیم وائٹس نے تین وکٹ پر ایک سو آٹھ رنز بنا لیے، ڈربی شائر میں بارش کی آنکھ مچولی نے کرکٹ کا مزہ کرکرا کیا۔

ڈربی شائر میں قومی اسکواڈ کا پریکٹس میچ جاری ہے، دوسرے روز بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا، کھیل کے آغاز میں تاخیر ہوئی پھر آنکھ مچولی ہوتی رہی۔ ٹیم وائٹس نے ایک سو آٹھ رنز پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔

انجری کا شکار اوپنر امام الحق کو ڈاکٹر نے مکمل فٹ قرار دے دیا جس پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین بلے بازی کرتے نظر آئے، پہلی اننگز میں بابر اعظم کی ٹیم گرینز 113 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔