کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر نے ڈربی شائر میں ٹیم کو جوائن کر لیا

Last Updated On 30 July,2020 04:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کے دونوں ٹیسٹ منفی آنے پر فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈربی شائر میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔

پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر اور حارث رؤف کے دونوں کورونا ٹیسٹ کلیئرہو گئے ہیں، انگلینڈ پہنچ کر پانچ روز آئسولیشن میں گزارنے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ڈربی شائر میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا،

ادھر لاہور میں مسلسل دو کوویڈ ٹیسٹنگ منفی آنے پر نوجوان کرکٹر حارث رؤف کو بھی برطانیہ کا پروانہ مل گیا، وہ دو تین روز تک سفر پر روانہ ہوں گے