لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے بیس کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 5 اگست سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے لیے سکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔
شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم (نائب کپتان) اوپنر عابد علی، سینئر بیٹسمین اسد شفیق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم شامل ہیں۔
Pakistan shortlist 20-player squad for England Tests:
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 27, 2020
Azhar A (c), Babar A, Abid A, Asad S, Faheem A, Fawad A, Imam-ul-Haq, Imran Khan Sr, Kashif B, M Abbas, M Rizwan (wk), Naseem S, Sarfaraz A (wk), Shadab K, Shaheen A, Shan M, Sohail K, Usman S, Wahab R and Yasir S#ENGvPAK
دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق، فاسٹ باؤلر عمران خان سینئر، آل راؤنڈر کاشف بھٹی، فاسٹ باؤلر محمد عباس، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
آل راؤنڈر شاداب خان، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، اوپنر شان مسعود، فاسٹ باؤلر سہیل خان، فاسٹ باؤلر عثمان شنواری، وہاب ریاض اور لیگ سپنر یاسر شاہ بھی انگلینڈ کیخلاف کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ میں موجود دیگر 9 کھلاڑی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ان کھلاڑیوں میں اوپنر فخر زمان، مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد، نوجوان اوپنر حیدر علی، آل راؤنڈر عماد وسیم، سینئر بیٹسمین محمد حفیظ، فاسٹ باؤلر محمد عامر، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور موسیٰ خان شامل ہیں۔